لاہور: (ویب ڈیسک ) لاہور سمیت پنجاب بھر میں بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار مقدمات درج ہونے کے ساتھ 14 ہزار سے زائد افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔
لاہور سمیت صوبہ بھر میں بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری ہے اور اب تک بجلی چوروں کے خلاف 23 ہزار سے زائد مقدمات درج کیے جا چکے ہیں جبکہ 14 ہزار 985 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ روز پنجاب میں 1225 مقدمات درج اور 32 بجلی چوروں کو گرفتار کیا جبکہ لاہور میں 236 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے بجلی چوروں کےخلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ نجی و کمرشل بجلی چور صارفین کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جائیں ، ملکی وسائل کو نقصان پہنچانے والے عناصر کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔