بہاولپور: (دنیا نیوز) بہاولپور کے مقام پر نہر میں شگاف پڑ گیا جس کے بعد پانی تیزی سے شہری آبادی میں داخل ہو گیا ہے۔
بہاولپور کے نواحی علاقہ مبارک پور میں 6 ایل نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف پڑا، نہر کی قریبی آبادی پانی کی لپیٹ میں آنے کی وجہ سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے بالائی علاقوں میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان
لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے اہل خانہ اور مال مویشیوں کو منتقل کرنے میں مصروف ہیں، نہر کے قریب ٹیلی فون ایکسچینج کو بھی خطرہ لاحق ہو گیا۔