اسلام آباد (دنیا نیوز) تھانہ سنبل کے سیکٹر ایف 12 میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے بعد قتل کا مرکزی ملزم گرفتار کر لیا گیا۔
آئی جی ڈاکٹر اکبر ناصر خاں نے وقوعہ کا نوٹس لیا تھا، ایس ایس پی آپریشنز کی نگرانی میں مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی تھیں، پولیس ٹیموں نے 80 سے زائد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا۔
اسلام آباد پولیس کے مطابق ٹھوس شواہد کی بنیاد پر ملزم کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے گا، آئی جی پولیس نے ٹیم کیلئے انعامات کا اعلان کر دیا۔
8 سالہ بچی کیساتھ زیادتی اور قتل کا واقعہ 13 اگست کو پیش آیا تھا، مقتولہ اپنی ماں کے ساتھ چنیوٹ سے نانا کے گھر آئی تھی۔