لاہور: (دنیا نیوز) سی آئی اے سول لائنز پولیس کا غیر قانونی طور پر گردے ٹرانسپلانٹ کرنے والوں کے خلاف آپریشن، غیر قانونی دھندے میں ملوث 3 ڈاکٹرز اور ان کے ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔
ڈی ایس پی راشد امین کے مطابق ملزمان نے 3 شہریوں اظہر، سانول اور صباء کے گردے نکالے، ملزمان نے دو غیرملکی افراد کے گردے ٹرانسپلانٹ کیے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ملزموں میں ڈاکٹر ثاقب، ڈاکٹر طارق اور ڈاکٹر ارشد شامل ہیں، ملزمان سے تمام مشینری وآ پریشن تھیٹر کے آلات، غیر قانونی ادویات اور 4 عدد گاڑیاں برآمد کر لی گئیں۔
ڈی ایس پی لاہور راشد امین نے بتایا کہ ڈاکٹر ثاقب قبل ازیں بھی اس دھندے میں ملوث رہا اور ریکارڈ یافتہ ہے۔