لاہور : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سبزہ زار میں پسند کی شادی کرنے پر خاتون کو قتل کر دیا گیا۔
پولیس حکام کے مطابق سبزہ زار کے علاقے جمیل ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پسند کی شادی کرنے والی خاتون کو اس کے سوتیلے بھائی اور کزن نے فائرنگ کر کے قتل کردیا، مقتولہ نے 21 جون کو پسند کی شادی کی تھی جس کا ملزموں کو رنج تھا۔
پولیس نے بتایا کہ خاتون کی لاش کو پوسٹمارم کے لئے ہسپتال منتقل کر کے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان کی تلاش کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔