گجرات: (دنیا نیوز) نواحی علاقہ رانمبڑیانوالہ میں پولٹری فارم کے بڑے بزنس مین کے قتل کا ڈراپ سین ہوگیا جس میں بیٹا ہی باپ کا قاتل نکل آیا۔
6 روز قبل بزنس مین نعیم اختر کو گھر جاتے ہوئے نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا تھا جس پر پولیس نے بھائی کی مدعیت میں نامعلوم ملزمان کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کر لیا۔
دوران تحقیقات پولیس نے سگے بیٹے کی مشکوک حرکات کو دیکھتے ہوئے حراست میں لیا تو ملزم نے جرم کا اقرار کر لیا، ملزم کا کہنا تھا کہ باپ دوسرے بیٹوں کی نسبت مجھ پر زیادہ سختیاں کرتا تھا اس لیے قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ملزم صہیب نعیم گزشتہ 3 ماہ سے اپنے باپ کو قتل کرنے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا، ملزم سے آلہ قتل برآمد کر کے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔