کراچی : سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی

Published On 11 July,2023 04:02 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے گلشن اقبال حسن ہزارہ گوٹھ کے قریب سکیورٹی گارڈ کی فائرنگ سے نوجوان زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے نوجوان کی شناخت عرفان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ اس کی عمر 15 سال ہے اور اسے طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کا واقعہ ذاتی جھگڑے کے دوران پیش آیا اور واقعے میں ملوث ملزم گرفتار کر لیا گیا ہے۔