اوکاڑہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے ضلع اوکاڑہ میں گھریلو ناچاکی پر بھائی نے بہن کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
پولیس حکام کے مطابق تھانہ بصیر پور کی حدود میں نواحی گاؤں نہال مہار میں گھریلو ناچاکی پر لڑکی کو اسکے بھائی نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔
پولیس نے بتایا کہ لڑکی کی شناخت کنزہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جس کی گرفتاری کے لئے کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔