شکارپور : ڈاکوؤں کا پولیس چوکی پر حملہ، اہلکار شہید

Published On 13 June,2023 05:04 am

شکارپور : ( دنیا نیوز ) سندھ کے ضلع شکارپور میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہو گیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق رستم پولیس چوکی پر ڈاکوؤں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ پولیس کی جانب سے جوابی فائرنگ کے بعد ڈاکو فرار ہوگئے جن کی گرفتاری کے لئے علاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

شہید ہونے والے پولیس اہلکار یونس ہکڑو کی لاش اور زخمی اہلکار کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔