قبولہ : ( دنیا نیوز ) پنجاب کے شہر قبولہ میں دو گروپوں کے درمیان فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔
پولیس کے مطابق تھانہ قبولہ کے علاقے میں دو گروپوں میں معمولی رنجش پر فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے دوران گولیاں لگنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوا۔
پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت محمد شاکر جبکہ زخمی ہونے والے شخص کی شناخت محمد دین کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق ہونے والے شخص کی لاش اور زخمی شخص کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔