پاکپتن: مبینہ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک

Published On 01 June,2023 10:00 pm

پاکپتن: (دنیا نیوز) مبینہ پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ساہیوال روڈ پر تین ڈاکوؤں نے واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے ایک شہری زخمی کردیا،اطلاع ملنے پرپولیس اہلکار اور ایلیٹ فورس کے جوان موقع پہ پہنچ گئے۔

تعاقب کرنے پر ڈاکوؤں نے فصل مکئی میں چھپ کر پولیس پر فائرنگ کر دی، فائرنگ کے تبادلے میں مبینہ طور پہ 2 ڈاکو ہلاک تیسرا زخمی حالت میں گرفتار ہوگیا۔

پولیس ذرائع کے مطابق گرفتار ڈاکو سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ، اہل علاقہ کی جانب سے پولیس کی بروقت کارروائی کو خوب سراہا گیا، پنجاب پولیس زندہ باد کے نعرہ لگائے ۔