کراچی : نا معلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی

Published On 27 April,2023 05:09 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے لیاقت آباد بی ون روڈ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق فائرنگ کے واقعے میں زخمی ہونے والے افراد کی شناخت محمد رضا اور افنان کے نام سے ہوئی ہے جنہیں طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔