لاہور: (ویب ڈیسک) چلڈرن ہسپتال کے ڈاکٹرز کی مبینہ غفلت سے آئی سی یو میں زیر علاج بچی دم توڑ گئی۔
ذرائع کے مطابق چھ ماہ کی خدیجہ محسن کو ایم آر آئی کے لئے چلڈرن ہسپتال لایا تھا گیا، ڈاکٹر نے بچی کے دودھ پینے کے باوجود اسے بے ہوشی کا انجکشن دے دیا۔
بچی کو بے ہوش کرنے سے قبل والدین کو کھانے پینے سے متعلق آگاہ نہیں کیا گیا، بچی کو ماں نے ایم آر آئی سے قبل دودھ پلا دیا تھا ، ڈاکٹر نے ایم آر آئی ٹیسٹ سے قبل بچی کو بے ہوشی کا انجکشن لگایا تو بچی ہوش میں نا آئی۔
ورثاء کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم کیا گیا ہے ہمیں ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ ، ہیلتھ کیئر کمیشن اور پنجاب حکومت سے انصاف چاہئے، ڈاکٹرز کے خلاف ہیلتھ کیئر کمیشن کو درخواست دیں گے۔
متوفیہ کے ماموں آصف جاوید وینٹی لیٹر نا ہونے پر بچی کو کئی گھنٹے ایمبو بیگ سے سانس دیا جاتا رہا ، انتظامیہ نے اس حوالے سے موقف دینے سے انکار کیا ہے۔