لاہور: (دنیا نیوز ) لاہور کے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل سے لیڈی ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔
پولیس کے مطابق تیس سالہ ڈاکٹر نسیم اعجاز کی لاش ڈاکٹرز کے ہاسٹل نمبر 29 سے برآمد ہوئی، ڈاکٹر نسیم کی موت کی وجہ کا تعین نہیں ہو سکا ہے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور فرانزک لیب ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور شواہد اکٹھے کر کے لیڈی ڈاکٹر کی لاش مردہ خانے منتقل کر دی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق ڈاکٹر نسیم اعجاز کا تعلق گلگت بلتستان سے تھا اور وہ گزشتہ 4 سال سے لیڈی ولنگڈن ہسپتال کے ہاسٹل میں رہائش پذیر تھیں۔