رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، 5 ملزم گرفتار

Published On 20 March,2023 10:02 am

کراچی : (ویب ڈیسک ) کراچی کے علاقے قصبہ کالونی میں رینجرز اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 5 ملزمان گرفتار کرلیےگئے۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان مختلف علاقوں میں متعدد ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ہیں۔

ترجمان رینجرز کا کہنا ہےکہ ملزم سلیمان عرف بھائی پولیس مقابلے میں زخمی ہوکر جیل جا چکا ہے،  ملزم محمد ظہور عرف ظہوریے ڈکیت گروہ کا سرغنہ ہے۔

ترجمان نے مزید بتایا  کہ ملزم ظہور جرائم پیشہ افراد کو کرائے پر اسلحہ فراہم کرتا ہے، ملزمان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔