جعفرآباد: دوگرپوں میں مسلح تصادم، 8سالہ بچہ جاں بحق

Published On 06 March,2023 12:48 pm

جعفرآباد: (دنیا نیوز ) ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ بہادر خان رند میں دوگرپوں میں مسلح تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے ۔

پولیس کے مطابق بلوچستان  کے ضلع جعفر آباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار کے قریب گوٹھ بہادر خان رند میں دوگرپوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 8 سالہ بچہ جان کی بازی ہار گیا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے ہیں ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی ، زخمیوں کو سول ہسپتال ڈیرہ اللہ یار منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ پولیس کی جانب سے واقعے کی تفتیش جاری ہے ۔