ڈیرہ بگٹی : مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 خواتین جاں بحق

Published On 06 March,2023 10:25 am

ڈیرہ بگٹی:(دنیا نیوز ) ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال میں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

لیویز کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی کے علاقے کچی کینال شاخ نمبر 3 میں پیش آیا جہاں مسلح افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں گھر میں موجود دونوں خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

لیویز حکام کے مطابق پولیس نے نعشیں ہسپتال منتقل کردی ہیں جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔