6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

Published On 05 March,2023 06:29 pm

ڈیرہ غازی خان: (دنیا نیوز) تھانہ کالا پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 6 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پولیس تھانہ کالا کو 15 پر اطلاع ملی کہ کاشف نامی ملزم نے 6 سالہ بچی سے زیادتی کی ہے جس پر بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم کاشف کو گرفتار کر لیا گیا۔

واقعہ سے متعلق ایس ایچ او تھانہ کالا نے کہا کہ مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے، مدعی کی درخواست پر مقدمے کا اندراج کر کے تفتیش عمل میں لائی جا رہی ہے۔