لاہور : ایک اور حوا کی بیٹی زیادتی کا نشانہ بن گئی

Published On 26 February,2023 03:24 pm

لاہور: (ویب ڈیسک ) لاہور کے علاقے رائیونڈ میں ملزم نے خاتون سے مبینہ زیادتی کی اور اس کے بال بھی کاٹ دیے۔

پولیس کے مطابق ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ،  تھانہ رائیونڈ میں متاثرہ خاتون کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

پولیس کی جانب سے درج ایف آئی آر میں خاتون نے الزام عائد کیا ہے کہ ملزم سے 2 سال سے دوستی تھی ، اس نے فلیٹ پر بلا کر زیادتی کی۔

ایف آئی آر کے مطابق  ملزم نے خاتون کو تشدد کا بھی  نشانہ بنایا اور سر کے بال کاٹ ڈالے ۔