کوئٹہ: فائرنگ کے واقعہ میں ایک شخص جاں بحق

Published On 11 February,2023 06:29 pm

کوئٹہ: (دنیا نیوز) جناح روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں 5 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کرکے واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جلد ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔