موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق

Published On 15 February,2023 12:30 pm

لاڑکانہ: (دنیا نیوز) قمبر کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سوار افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گیا۔

پولیس کے مطابق جاں بحق اہلکار کی شناخت ممتاز بھٹو کے نام سے ہوئی ہے، واقعہ مغیری برادری سے جاری تنازعے کے باعث پیش آیا ہے، جاں بحق پولیس اہلکار لاڑکانہ سے واپس اپنے گاؤں میتلا جا رہا تھا۔

پولیس نے مزید بتایا کہ جاں بحق پولیس اہلکار کی لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے چانڈکا میڈیکل ہسپتال منتقل کردیا گیا، فائرنگ کے بعد حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، ملزمان کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے ٹیمیں روانہ کردی گئی ہیں۔