کراچی: (ویب ڈیسک) پولیس نے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام میں فراڈ کے الزام میں 2 سالہ بچے پر مقدمہ درج کرلیا اور اسے مفرور بھی قرار دے دیا۔
بچے کا والد بیٹے کی ضمانت کرانےکے لیے جوڈیشل مجسٹریٹ غربی کی عدالت پہنچ گیا جہاں پر میڈیا سے گفتگو میں بچے کے والد کا کہنا تھا کہ پولیس میرے دو سالہ بچے کو گرفتار کرنے کے لیےگھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔
بچے کے والد نے بتایا کہ بچے پر جعلی فنگرپرنٹ کے ذریعے بینظیرانکم سپورٹ پروگرام کے پیسے نکلوانےکا الزام لگایا گیا ہے۔
وکیل کا کہنا تھا کہ تفتیشی افسر نے پیسوں کی لالچ میں شیر خوار بچے کو ہی ملزم نامزد کردیا ہے، آئی جی سندھ تفتیشی افسر کے خلاف کارروائی کریں۔