مردان : (دنیا نیوز) مردان کے علاقے شہباز گڑھی میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ۔
خیبر پختونخو کے ضلع مردان میں فائرنگ کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں دو افراد کو فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی تاہم ملزمان فائرنگ کے بعد فرارہو گئے جن کی تلاش کیلئے پولیس کی جانب سے چھاپے مارے جارہے ہیں ۔
پولیس نے دونوں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ۔
پولیس کے مطابق واقعہ پرانی دشمنی کی بناء پر پیش آیا ہے ۔