صادق آباد : راؤ ٹاؤن سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد

Published On 01 February,2023 04:36 am

صادق آباد : ( دنیا نیوز ) صادق آباد کے علاقے راؤ ٹاؤن میں گھر سے مرد اور خاتون کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

صادق آباد پولیس کے مطابق دونوں افراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، خاتون تین بچوں کی ماں تھی جبکہ دوسرے شخص کی شناخت نہیں ہوسکی۔

پولیس نے مزید بتایا کہ خاتون کے خاوند نے 15 پر پولیس کو واقعہ کی اطلاع دی، تھانہ صدر پولیس نے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔