فیصل آباد: مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک

Published On 24 September,2022 05:55 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) تھانہ مدینہ ٹاؤن کے علاقے میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہو گئے۔

فیصل آباد میں چارڈاکو ڈھڈی والا کے علاقہ میں موبائل دکان لوٹنے کی کوشش کر رہے تھے، :دکاندار کی جانب سے مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی، فائرنگ کے نتیجے میں 5 شہری زخمی ہو گئے۔

اسی دوران اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی، جس کے باعث پولیس اہلکاروں اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہوا، پولیس کی فائرنگ سے دو ڈاکو زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو فرار ہونے میں کایمکامیاب ہو گئے ہیں جن کی تلاش جاری ہے جبکہ زخمی ہونے والے شہریوں کو سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔