کراچی: نیند سے بیدار کرنے پر والد کا بچے پر بہیمانہ تشدد

Published On 06 July,2022 10:12 pm

کراچی:(دنیا نیوز) شہر قائد کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے ملوث شخص کو گرفتار کرلیا۔

اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار پولیس نے کارروائی کی، گرفتار شخص متاثرہ بچے کا باپ ہے، بچے کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔

ایس ایس پی ویسٹ کے مطابق ملزم نے 8 سالہ بیٹے کو نیند سے بیدار کرنے پر بدترین تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔