کراچی یونیورسٹی حملہ کیس، اہم ملزم گرفتار

Published On 04 July,2022 10:08 pm

کراچی:(دنیا نیوز) انسداد دہشتگردی کے ادارے (سی ٹی ڈی) نے کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں ملوث اہم ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق کراچی یونیورسٹی حملہ کیس میں بڑی پیش رفت سامنے آئی ہے، حملے میں ملوث اہم ملزم کو ٹیکنیکل اور دیگر شواہد کی مدد سے گرفتار کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے پولیس ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ گرفتار ملزم سے ابتدائی تفتیش مکمل کرلی گئی، کراچی پولیس کی جانب سے ممکنہ طور پر جلد ملزم کو سامنے لایا جائے گا۔