کراچی: پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پرجھگڑا، گولیاں چل گئیں، مقدمہ درج

Published On 06 July,2022 12:14 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پارکنگ ایریا میں گائے باندھنے پر جھگڑے کے دوران گولیاں چل گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں پارکنگ ایریا میں قربانی کے جانور باندھنے پر دو افراد میں جھگڑا ہو گیا، تلخ کلامی کے بعد ہوائی فائرنگ بھی کی گئی۔

واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔