مالاکنڈ: گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد

Published On 21 June,2022 11:11 pm

مالاکنڈ:(دنیا نیوز) پہاڑی علاقہ آگرہ میں گھر سے خاتون سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں۔

لیویز ذرائع کے مطابق مالاکنڈ میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں پر دونوں افراد کو غیرت کے نام پر قتل کیا گیا۔

اس حوالے سے لیویز ذرائع نے مزید بتایا کہ پوسٹ مارٹم کے بعد لاشیں ورثاء کے حوالے کردی گئیں جبکہ مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔