کوئٹہ: (دنیا نیوز) کوئٹہ کے نواحی علاقے اسپین کاریز میں کوئلہ کی کان میں کام کرنے والے چار ملازمین کے اغوا کے معاملے پر پولیس اب تک ملازمین کو بازیاب نہیں کر سکی۔
پولیس حکام کے مطابق اغوا ہونے والوں میں دو انجینئربھی شامل ہیں جن میں سے دو کاتعلق چکوال ایک کا صوابی اور ایک مظفر آباد سے ہے۔
پولیس نے ملازمین کے اغوا کا مقدمہ ہنہ اوڑک تھانے میں درج کرلیا ہے تاہم ابھی تک ملازمین کو بازیاب نہیں کرایا جا سکا۔