کراچی: مبینہ پولیس مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک

Published On 14 March,2022 10:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) نیو کراچی میں اینٹی وہیکل لفٹنگ سیل پولیس نے مبینہ مقابلے میں 3 ملزمان ہلاک کر دیئے۔

ایس ایس پی اے وی ایل سی طارق نواز کے مطابق ملزمان کے گروپ نے الہ دین پارک کے قریب سے کار چھینی تھی، ٹریکر کی مدد سے پولیس نے ملزمان اور گاڑی کا سراغ لگایا۔

ملزمان نے پولیس کے روکنے پر فائرنگ کی اور فرار کی کوشش کی۔ جوابی فائرنگ اور مقابلے میں کار میں سوار 3 ملزمان ہلاک ہوگئے، ہلاک ہونے والوں میں عنایت،غلام مصطفی اور جاوید بگٹی شامل ہیں۔

دوسری جانب سہراب گوٹھ الآصف سکوائر کے قریب پولیس نے ندی میں منشیات فروشوں کی اطلاع پر چھاپے کے دوران مبینہ فائرنگ میں ایک شخص ہلاک ہو گیا۔

پولیس کے مطابق منشیات فروشوں اور پولیس کے درمیان دو طرفہ فائرنگ کا تبادلہ ہوا، ابتدائی اطلاع کے مطابق منشیات فروشوں کی فائرنگ سے وہاں موجود نوجوان جاں بحق ہوا، پولیس بدنام زمانہ منشیات فروشوں نصراللہ رونم لیونی اور امین گالو کی تلاش میں پہنچی تھی۔