کراچی: جھگی میں آگ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت، ماں کا پریس کلب کے باہر احتجاج

Published On 28 February,2022 02:49 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں جھگی میں آگ لگنے سے 2 بھائیوں کی ہلاکت پر ماں نے ایک بیٹے کی میت پریس کلب کے باہر رکھ کر احتجاج کیا۔

خاتون نے الزام لگایا ہے کہ مالک مکان گھر خالی کرانا چاہتا تھا، میری غیر موجودگی میں آٹھ سالہ عبدالمالک اور بیس سالہ شمشیر کو پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ خاتون نے مطالبہ کیا ہے کہ مجھے انصاف دیا جائے اور واقعے کی انکوائری کر کے ملزم کو سزا دی جائے، پولیس حکام کی جانب سے مقدمہ درج کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔