کراچی: شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق، چار افراد زخمی

Published On 25 February,2022 08:28 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے شیریں جناح کالونی میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق جبکہ چار افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ گھریلو تنازع پر پیش آیا، فائرنگ کی زد میں آ کر راہ گیر جاں بحق ہوا جبکہ چار افراد زخمی ہوئے۔ مقتول کی شناخت ایوب کے نام سے کی گئی، زخمیوں میں عبدالملک، آدم، عبدالرحمان اور عرباز کے نام شامل ہیں۔

جاں بحق اور زخمیوں کو جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں۔