کراچی: رات گئے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلے، چار ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 25 February,2022 08:44 am

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں رات گئے مختلف علاقوں میں تین پولیس مقابلے ہوئے جن میں چار ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق احسن آباد میں پولیس مقابلہ ہوا جس میں دو ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لئے گے، زخمی ڈاکو کی شناخت گل باران اور عبدالعظیم کے نام سے ہوئی۔

دوسری جانب لیاری اور ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب پولیس مقابلے میں دو ڈاکووں زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا گیا۔