کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کے علاقے جناح ہسپتال کالونی میں اٹھارہ سالہ ذہنی معذورلڑکی سے مبینہ زیادتی کرنے والا پولیس اہلکار نکلا۔
پولیس ذرائع کے مطابق ملزم مختیار رعنا اعلیٰ افسر کا ذاتی ڈرائیور ہے، پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج ہونے کے بعد ملزم کو گرفتار کر لیا ، ملزم نےگزشتہ برس جولائی کے مہینے میں لڑکی کو مبینہ زیارتی کا نشانہ بنایا تھا۔
ویمن تھانے نے ملزم کیخلاف زنا باالجبر کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے، انسانیت سوز واقعہ پر لڑکی کے اہلخانہ کو مکمل انصاف کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔