لاہور: ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان گرفتار

Published On 30 December,2021 12:42 pm

لاہور: (دنیا نیوز) لاہور میں ہوائی فائرنگ اور اسلحے کی نمائش میں ملوث دو خواتین سمیت چار ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

لاہور کے تھانہ مصری شاہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ہوائی فائرنگ میں ملوث دوخواتین اور ملزم محمد علی اورذیشان کو گرفتار کر لیا ۔

ملزمان سے اسلحہ برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔