اے این ایف اہلکاروں پرنامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ،1جوان شہید،دوسرا زخمی

Published On 29 December,2021 06:44 pm

تربت:(دنیا نیوز)اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف) اہلکاروں پر نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے 1جوان شہید اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

اینٹی نارکوٹکس فورس کے ترجمان کے مطابق نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے اے این ایف اہلکاروں پر فائرنگ اس وقت کی گئی جب دونوں اہلکار اپنی ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہے تھے۔

ترجمان کے مطابق شہید ہونے والے کانسٹیبل اشرق کا تعلق صوابی سے ہے۔