منشیات کی سمگلنگ کی کوشش ناکام، غیر ملکیوں سمیت 7 سمگلرز گرفتار

Published On 07 December,2021 07:13 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی اور اے این ایف نے کھلے سمندر میں منشیات کی اسمگلنگ ناکام بنا تے ہوئے شمالی بحیرہ عرب میں 6 غیر ملکیوں سمیت 7 اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی ہیڈ کوارٹر میں کمانڈر سلمان نے بتایا کہ کھلے سمندرمیں پاکستان میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی اور اے این ایف نےمشترکہ آپریشن کرتے ہوئے 4ارب روپے سے زائد مالیت کی منشیات پکڑ لی۔

کارروائی میں7 اسمگلرز کو بھی گرفتار کیا گیا،پکڑی جانے والی منشیات کو سمگلروں سمیت مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کےلیے اے این ایف فورس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

اس موقع پر اے این ایف کے جوائنٹ ڈاریکٹر کرنل انور حسین بھی موجود تھے۔