ننکانہ،جلالپور جٹاں:(دنیا نیوز) دوستی کرنے سے انکار پر نوجوان نے شادی شدہ خاتون کو گولی مارنے کے بعد اپنی زندگی بھی ختم کرلی۔
ننکانہ صاحب میں شہزاد نامی شخص نے صدف کو گولی مارنے کے بعد خود کی بھی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔
پولیس کے مطابق صدف کو زخمی حالت میں ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی۔
ادھر جلالپور جٹاں میں 10 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد بے دردی سے قتل کردیا گیا۔
پولیس کےمطابق 10 سالہ میثم کو قتل کر کے ملزمان زیر تعمیر مکان میں پھینک کر فرار ہوگئے جبکہ ڈی پی او عمر سلامت اور ایس پی انوسٹی گیشن بھی موقع پر پہنچے ۔
پولیس کا کہنا تھا کہ مقتول کی شناخت میثم امتیاز ولد امتیاز احمد سکنہ جلالپورجٹاں سے ہوئی،مقتول چہارم کلاس کا طالب علم تھا اور گھر سے ٹیوشن پڑھنے کے لئے گیا ہوا تھا جبکہ دو مشکوک افراد کو بھی حراست میں لیا گیا ہے۔