پشاور: (دنیا نیوز) پشاور پولیس نے اسلحہ سمگل کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے گاڑی سے 5 رائفلیں اور 12 ہزار سے زائد کارتوس برآمد کر لیے۔
پولیس کے مطابق نواحی علاقے متنی میں خفیہ اطلاع پر کارروائی کی گئی جس کے دوران ایک گاڑی کو روکا گیا جس کے خفیہ خانوں سے 5 رائفلیں، 12 ہزار سے زائد مختلف بورکے کارتوس برآمد ہوئے۔ اسلحہ پشاور اور بعد ازاں دوسرے شہروں کو سمگل کیا جانا تھا۔
کارروائی کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔