کراچی: (دنیا نیوز) ملیر میں قتل ہونے والے ناظم جوکھیو کے قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی، پولیس کو کنویں سے مقتول کا موبائل فون مل گیا۔
ذرائع کے مطابق گرفتار ملزمان کی جانب سے مقتول کا موبائل فون کنویں میں پھینکنے کا اعتراف کرنے کے بعد پولیس نے ملزمان کی نشاندہی پر کنویں سے مقتول کا موبائل فون برآمد کر لیا۔
جس کنویں میں موبائل فون پھینکا گیا تھا وہ کئی سال پرانا ہے، موبائل فون کو جلانے کی کوشش بھی کی گئی ہے، پولیس نے برآمد ہونے والے موبائل فون کو فارنزک کے لئے بھیج دیا ہے۔