فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد میں لڑکی کو تنگ کرنے پر بھائی نے لڑکے کو گولیاں مار دیں، ریسکیو نے زخمی کو سول ہسپتال منتقل کر دیا۔
فیصل آباد کے علاقے 73 ٹبی کھڑلیانوالہ میں گولیاں لگنے سے 18 سالہ حمزہ زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 کے مطابق زخمی کو طبی امداد کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم کو رنج تھا کہ حمزہ اس کی بہن کو تنگ کرتا ہے، گولی لڑکی کو فون کرنے پر ماری گئی۔