پنجاب فوڈ اتھارٹی ان ایکشن، بیمار اور مردہ مرغیوں کا گوشت سپلائی کرنے کی کوشش ناکام

Published On 10 November,2021 12:55 pm

لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور میں کارروائی کے دوران بیمار اورمردہ مرغیوں کاگوشت سپلائی کرنےکی کوشش ناکام بنا دی۔

لاہوریوں کو مردہ مرغیاں کھلانے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔فوڈ اتھارٹی حکام کے مطابق مردہ جانور گاڑی میں چھپا کر لاہور لانےکی کوشش کی جارہی تھی کہ فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے بروقت ایکشن لیتے ہوئے 3 ہزار کلو سے زائد بیمار اور مردہ مرغیاں برآمد کر لیں۔

فوڈ اتھارٹی عملے نے مضر صحت گوشت کو تلف کر دیا۔