اسلام آباد:بینک گاڑی پر ڈاکوؤں کا حملہ،گارڈ سے پیسوں کے بیگ چھین کر فرار

Published On 08 November,2021 05:39 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز)وفاقی دارالحکومت میں تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بینک گاڑی پر ڈاکوؤں نے حملہ کردیا اور گارڈ سے پیسوں کے بیگ چھین کر فرار ہوگئے۔

اسلام آباد میں ڈکیتی کی واردات کا واقعہ پیش آیا جہاں پر تھانہ آئی نائن کے علاقے میں بینک کی گاڑی پر ڈاکوؤں کی جانب سے حملہ کیا گیا اور گارڈ سے پیسے چھینے گئے۔

پانچ ڈاکو سب کے سامنے پیسوں سے بھرے دو بیگ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ ڈاکو جاتے ہوئے ایک گارڈ کو بھی زخمی کر گئے۔

ڈکیتی کے حوالے سے اسلام آباد پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ ڈاکو سفید رنگ کی گاڑی پر فرار ہوئے۔