کراچی:(دنیا نیوز)شہر قائد کے نجی سکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہواہے۔
کراچی کے نجی سکول میں خواتین کے واش روم میں خفیہ کیمروں کا انکشاف ہوا جس کے بعد محکمہ تعلیم کی ٹیم نے ڈیوائسز برآمد کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
محکمہ تعلیم کو خواتین نے خفیہ کیمروں سے متعلق شکایت کی تھی ، ٹیم نے اچانک سکول کا دورہ کیا اور دورے کے دروان خواتین واش روم سے خفیہ کیمرے بر آمد کرلیے ۔
ویجیلنس ٹیم نے خفیہ کیمروں سے متعلق رپورٹ محکمہ تعلیم کو جمع کروادی ہے جبکہ نجی سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر کے وضاحت طلب کر لی گئی ہے۔
دوسری جانب ایف آئی اے سائبر کرائم نے سنگین نوعیت کی خبر کا نوٹس لے لیا ہے۔
ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی نے کہا کہ خفیہ کیمرے اور ریکارڈنگ ایف آئی اے سائبر کرائم کے دائرہ کار میں آتی ہیں، حساس معاملہ ہے ،ہماری ایک ٹیم سکول کا دورہ کرے گی اور خفیہ کیمروں کا جائزہ لیا جائے گا۔
عمران ریاض کی جانب سے کہا گیا کہ کیمرے کتنا عرصہ قبل اور کیوں لگائے گئے تھے ،تفصیلات لینگے،ٹیکنیکل ٹیم کی جانب سے باریک بینی سے معائنہ کیا جائے گا جبکہ محکمہ تعلیم سے بھی تفصیلات حاصل کریں گے ۔