ایف آئی اے کی کوئٹہ میں کارروائی، چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم گرفتار

Published On 03 November,2021 03:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ایف آئی اے نے کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، ملزم پر فرانزک رپورٹ میں پورنو گرافی ثابت ہوگئی۔

فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی حکام کے مطابق کارروائی کوئٹہ کے علاقے فقیر محمد روڈ پر کی گئی جس میں چائلڈ پورنو گرافی میں ملوث ملزم جاوید اقبال گرفتار کر لیا گیا۔

ایف آئی اے کے مطابق ملزم کے قبضے سے دو موبائل بھی برآمد ہوئے، جس کی فرانزک رپورٹ میں پورنو گرافی ثابت ہوئی، ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔