کراچی: (دنیا نیوز) مقامی عدالت نے پنجاب کالونی میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق مقدمے میں گرفتار ملزم کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
کراچی سٹی کورٹ میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کے روبرو پنجاب کالونی میں رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے سے متعلق مقدمے کی سماعت ہوئی۔ پولیس نے رکشہ ڈرائیور پر تشدد کرنے والے گرفتار ملزم کو ریمانڈ ختم ہونے پر پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کلیم شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
جوڈیشل مجسٹریٹ عادل حیات سندھو نے آئندہ سماعت پر پولیس سے کیس کا چالان طلب کرلی۔ پولیس کے مطابق پنجاب کالونی میں باریش رکشہ ڈرائیور پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔ ویڈیو میں ملزم باریش شخص پر تشدد کرتے دیکھا جا سکتا ہے، ملزم اپنے کمسن بیٹے سے بھی تشدد کرواتا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر ملزم کیخلاف فریئر تھانہ میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔