اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے کارروائی کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ایف آئی اے کے اینٹی ھیومن ٹریفکنگ سیل کی جانب سے کراچی میں کارروائی کی گئی ہے، ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گوری شنکر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گووری شنکر، ایف آئی اے کی جاری جعلی شناختی کارڈ انکوائری میں گرفتاری سے بچنے کے لیے روپوش ہو گیا تھا۔ ملزم ڈپٹی ڈائریکٹر کے ڈر اور خوف کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب نے ملزم سے 10 لاکھ روپے رشوت طلب کیے اور اسے گرفتاری سے تحفظ کا یقین دلایا۔
مقدمہ کے اندراج کے بعد پہلے سے مطلوب ڈپٹی ڈائریکٹر نادرا گوروی شنکر کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا یاسر زیب کی تلاش جاری ہے، جعلی شناختی کارڈ سکینڈل میں اب تک 6 مقدمات درج کیے جا چکے ہیں اور گرفتار ملزمان کی تعداد 18 ہے جن میں نادرا کے اعلیٰ افسران، غیر ملکی شہری اور ایجنٹ شامل ہیں۔