اسلام آباد: (دنیا نیوز) نور مقدم قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، اسلام آباد پولیس نے نور مقدم قتل کیس کا چالان مکمل کر لیا ہے۔
وفاقی پولیس نے مقدمے کے چالان میں ظاہر جعفر کو مقتولہ نور مقدم کا قاتل اور مرکزی ملزم قرار دیا گیا۔ ملزم کے والدین اور تھراپی ورک کے مالک اور ملازمین بھی شریک ملزم قرار دیئے گئے ہیں۔ چالان میں ملزمان کے خلاف اقدام قتل کے ٹھوس شواہد شامل ہیں، شریک ملزمان پر اعانت جرم، شواہد مٹانے اور جرم کو چھپانے کی دفعات عائد کی گئی ہیں۔
پولیس کی جانب سے چالان میں مرکزی ملزم سمیت تمام ملزمان کو سخت سزا دینے کی استدعا کی گئی ہے۔ وفاقی پولیس آئندہ ہفتے چالان اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں جمع کرائے گی۔