کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، جون میں ہونیوالی وارداتوں کی رپورٹ جاری

Published On 08 July,2021 03:21 pm

کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں اسٹریٹ کرمنلز بے لگام، وارداتیں تھم نہ سکیں، پولیس مکمل طور پر ناکام ہوگئی۔ جون میں ہونے والے اسٹریٹ کرائمز کی رپورٹ جاری کر دی گئی۔

کراچی میں اسٹریٹ کرائم کی وارداتیں کم نہ ہوسکیں، سی پی ایل سی نے جون میں چوری،ڈکیتی اور دیگر جرائم کے اعداد وشمارجاری کردیئے۔ 4 ہزار 248 موٹر سائیکلیں چوری، 443 چھینی گئیں۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے صرف 227 موٹر سائیکلیں ریکور کیں۔

رپورٹ کے مطابق شہر میں ایک ماہ کے دوران 2 ہزار 155موبائل چھینے گئے، جون میں 129 گاڑیاں چوری جبکہ 20 اسلحے کے روز پر چھینی گئیں۔ قتل کی 50، بھتہ خوری کی 2 وارداتیں رپورٹ ہوئیں جبکہ اغوا برائے تاوان کا کوئی واقعہ پیش نہیں آیا۔